اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مقام کار پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے، تمام مذاہب نے انسانی زندگی کے تحفظ اور عزت و وقار کی تلقین کی ہے، مقام کار پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے ضمن میں حکومت کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کو بھی …
سابق وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کا امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینئرز کے زیراہتمام کانفرنس اور نمائش کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مقام کار پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے، تمام مذاہب نے انسانی زندگی کے تحفظ اور عزت و وقار کی تلقین کی ہے، مقام کار پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے ضمن میں حکومت کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینئرز کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس اور نمائش کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نمائش میں سوئی ناردن گیس پائپ لائن سمیت متعدد ملکی اور غیرملکی سیفٹی آلات بنانے والی کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات کی نمائش کی جبکہ کانفرنس میں سیفٹی کے شعبہ سے وابستہ ماہرین اور تحقیق کاروں نے اپنے مقالے پیش کیے۔ شاہد خاقان عباسی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقام کار پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز پیش آنے والے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔








