اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ین ڈی ایم اے)نے اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں،فلیش و اربن فلڈنگ کاالرٹ جاری کر دیا ہے ۔جمعہ کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کےنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا …
این ڈی ایم اےکا اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں،فلیش و اربن فلڈنگ کاالرٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ین ڈی ایم اے)نے اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں،فلیش و اربن فلڈنگ کاالرٹ جاری کر دیا ہے ۔جمعہ کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کےنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث مری، اسلام آباد، راولپنڈی جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ نارووال شیخوپوره، فیصل آباد، سرگودھا میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
جنوبی پنجاب میں بھکر، لیہ، میانوالی، بہاولپور ، رحیم یار خان کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔پنجاب کے پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔این ڈی ایم اے کی ہدایت پر ریسکیو اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ندی نالوں کے قریبی آبادیاں محفوظ انخلا کے راستوں کی نشاندہی رکھیں۔قیمتی سامان اور مویشیوں کو اونچے محفوظ مقامات پر محفوظ کریں۔ہنگامی کٹ بشمول خشک خوراک، پانی اور طبی سامان تیار رکھیں۔زیر آب سڑکوں اور پلوں کو عبور کرنے سے گریز کریں ۔سیلابی پانی کیوجہ سے وبائی امراض کے بچائو کے لیے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔ہنگامی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔








