اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، متاثرین سیلاب کی بحالی اور ان تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ …
خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، متاثرین سیلاب کی بحالی اور ان تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ خیبرپختونخوا کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خواتین ونگ کی گزشتہ کارکردگی پر تفصیلی بحث کی گئی اور ایک جامع رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے ہدایت دی کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم کیے جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی اور ان تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور خواتین ونگ کو اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے، کارکنان کے مسائل کے حل اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے اس موقع پر کہا کہ خواتین ونگ پارٹی کا اہم ستون ہے اور اسے مزید موثر کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی خواتین رہنما اور کارکنان عوامی رابطے میں اضافہ کریں تاکہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا سکے۔








