اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر ہم ان عظیم شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں نے مادر وطن کی خودمختاری اور وقار کا دفاع کیا، ان کی جرات اور بہادری حب الوطنی، اتحاد اور استقامت کی روشن مثال ہے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جاری پیغام …
افواج پاکستان کی شجاعت ہماری قومی طاقت اور اجتماعی حوصلے کی علامت ہے،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر ہم ان عظیم شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں نے مادر وطن کی خودمختاری اور وقار کا دفاع کیا، ان کی جرات اور بہادری حب الوطنی، اتحاد اور استقامت کی روشن مثال ہے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں پاکستانی افواج کی بہادری کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ان کی شجاعت دراصل ہماری قومی طاقت اور اجتماعی حوصلے کی علامت ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج جب پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تو ہمارے ہیروز کی میراث ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے کے ساتھ کوئی رکاوٹ ناقابل عبور نہیں، یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کریں گے جہاں انصاف اور انسانی وقار کو یقینی بنایا جائے۔








