سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعاون پراتفاق

پیرس ۔6ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیرس میں فرانسیسی وزیر ثقافت رشیدہ داتی سے ملاقات کی اس دوطرفہ ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کےلیے پروگرام پر دستخط بھی کئے گئے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ فرانس کے سرکاری دورے پرپیرس گئے ہیں جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو …

پیرس ۔6ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیرس میں فرانسیسی وزیر ثقافت رشیدہ داتی سے ملاقات کی اس دوطرفہ ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کےلیے پروگرام پر دستخط بھی کئے گئے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ فرانس کے سرکاری دورے پرپیرس گئے ہیں جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور فنون و ثقافت کے حوالے سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق بھی کیا۔

مزید خبریں