اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مخالفین مسلسل وزیراعظم کی نااہلی کی تحریک چلا رہے تھے، جس بنیاد پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس پر آئینی ماہرین حیران ہیں، مخالفین سمجھ رہے ہیں کیس جیت لیا، پاکستان کی ترقی کا سفر بھارت کی نظروں میں کھٹک رہا ہے۔ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو …
جس بنیاد پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس پر آئینی ماہرین حیران ہیں،مولانا فضل الرحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مخالفین مسلسل وزیراعظم کی نااہلی کی تحریک چلا رہے تھے، جس بنیاد پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس پر آئینی ماہرین حیران ہیں، مخالفین سمجھ رہے ہیں کیس جیت لیا، پاکستان کی ترقی کا سفر بھارت کی نظروں میں کھٹک رہا ہے۔ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتنی سبکی کی بات ہے کہ فیصلے کو مثال کے طور پر پیش نہ کیا جا سکے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جذباتی اچھل کود کی کوئی اہمیت نہیں، ملک میں اگر کچھ ہو جاتا ہے تو کون ذمہ دار ہو گا، اقتدار کی منتقلی کس طرح ہو گی اس پر سوچنا چاہئے تھا۔ ہم نے ملک کو بحران سے نکالنا ہے کوشش ہے کہ جلد نیا وزیراعظم اور نئی کابینہ آئے۔








