پیر س۔6ستمبر (اے پی پی):فرانسیسی اداکارہ ادیل اینیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تونس سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں شامل ہوں گی تاکہ محصور فلسطینی عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے۔ ادیل اینیل نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے گفتگو میں کہا کہ اس تاریخی لمحے پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی …
فرانسیسی اداکارہ ادیل اینیل غزہ کے لیے روانہ عالمی بیڑے میں شامل

مزید خبریں
پیر س۔6ستمبر (اے پی پی):فرانسیسی اداکارہ ادیل اینیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تونس سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا” میں شامل ہوں گی تاکہ محصور فلسطینی عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے۔
ادیل اینیل نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے گفتگو میں کہا کہ اس تاریخی لمحے پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی مشن کے طور پر عالمی بیڑے برائے استقامت کی ایک کشتی پر سوار ہوں۔
بیڑا اتوار کو تونس سے روانہ ہوگا۔ یہ اصل میں گذشتہ جمعرات روانہ ہونا تھا لیکن خراب موسم اور بارسلونا سے بیڑے کی روانگی میں تاخیر کے باعث یہ شیڈول مؤخر کر دیا گیا۔ تونس سے شامل ہونے والے کارکن سمندر میں بیڑے کے دیگر جہازوں کے ساتھ جا ملیں گے۔








