اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ’’اللہ ہو‘‘ جاری کر دیا ہے۔ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ، تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کرتا ہے۔ نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین …
یومِ دفاع کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’ اللہ ہو‘‘جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ’’اللہ ہو‘‘ جاری کر دیا ہے۔ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ، تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کرتا ہے۔
نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین کیا گیا ہے اورنغمے میں "اللہ ہو” کی گونج میں دشمن کے لئے للکار اور وطن سے محبت کا پیغام بھی ہے۔ نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کے ساتھ ساتھ بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔
نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔مزید برآں ریلیز کئے گئے نغمے میں آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو بھی اجاگر اور ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔








