معرکۂ حق کے ہیروز کو سلام، پاکستان نیوی کا شاندار کردار

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):معرکۂ حق میں ہر محاذ پر ملکی دفاع کو مضبوط بنانے اور دشمن کو دھول چٹانے والے جانباز ہیروز کو سلام،پاکستان نیوی کے جانباز سپوتوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں سمندری حدود کا کامیاب دفاع کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ معرکۂ حق کی شاندار کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز (ستارۂ بسالت) نے کہا ہے کہ حالیہ معرکۂ …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):معرکۂ حق میں ہر محاذ پر ملکی دفاع کو مضبوط بنانے اور دشمن کو دھول چٹانے والے جانباز ہیروز کو سلام،پاکستان نیوی کے جانباز سپوتوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں سمندری حدود کا کامیاب دفاع کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

معرکۂ حق کی شاندار کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز (ستارۂ بسالت) نے کہا ہے کہ حالیہ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان نیوی کے تمام آپریشنز کی میں نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی اسٹریٹیجک رہنمائی میں براہِ راست نگرانی کی۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، پاکستان نیوی مکمل طور پر تیار تھی اور ہمارے شپس، ایئرکرافٹس اور میرینز اپنی اپنی ذمہ داریوں پر مؤثر انداز میں تعینات تھے۔ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے مزید کہا کہ ہم نے دشمن کو مؤثر طریقے سے ڈیٹر کیا حالانکہ وہ خود کو بحری طاقت میں برتر سمجھتا تھا مگر کسی قسم کی مہم جوئی کی جرات نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے وطن کے سمندری مفادات محفوظ بنائے اور سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا۔ وائس ایڈمرل راجہ رب نوازنے کہا کہ میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ پاکستان نیوی کی تیاری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتر ہو گی اور انشاءاللہ ہر موقع پر سمندری حدود کا بھرپور دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کی حرمت کی لاج رکھی۔