شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد ہوگا،محمد نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے،شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد …

آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد ہوگا،محمد نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے،شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد ہوگا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی تاکہ ملک میں شدت پسندانہ افراتفری پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نئے وزیراعظم کے نام کا فیصلہ (آج) ہفتہ کو پارلیمینٹری پارٹی کے اجلاس میں کرے گی اور اگلا وزیراعظم ایم این ایز میں سے ہی ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود نواز شریف عوام میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔

Leave a Reply