اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ، قومی احتساب بیورو معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، نیب بدعنوانی کا خاتمہ کی ذمہ داریوں کو بطور قومی فرض ادا کر رہا ہے ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے اوپن گورنمنٹ پاٹنرشپ (او جی پی) کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف پاول …
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے اوپن گورنمنٹ پاٹنرشپ کے وفد کی نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ، قومی احتساب بیورو معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، نیب بدعنوانی کا خاتمہ کی ذمہ داریوں کو بطور قومی فرض ادا کر رہا ہے ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے اوپن گورنمنٹ پاٹنرشپ (او جی پی) کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف پاول کی سربراہی میں یہاں نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے ۔ نیب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرمین نیب کو بتایا گیا کہ او پی جی کثیر الشراکتی فورم ہے جو حکومتوں کی کارکردگی میں شفافیت ، احتساب اور شہریوں کے احساس ذمہ داری کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے ۔جس کا بنیادی مقصد خدمات کے معیار کی بہتری اور غربت کا خاتمہ ہے ۔








