مسجد اقصیٰ کیلئے فلسطینی عوام کی تحریک بیداری نے ہمارے دل جیت لیے

مکہ مکرمہ ۔ 29 جولائی (اے پی پی) مسجد الحرام کے خطیب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کیلئے فلسطینی عوام کی تحریک بیداری نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور پیغمبر اسلام نے 13برس تک مکہ اور ہجرت کے بعد 17ماہ تک مدینہ منورہ میں مسجد اقصیٰ کا رخ کر کے ہی نمازیں ادا کیں۔ انہوں نے کہا …

مکہ مکرمہ ۔ 29 جولائی (اے پی پی) مسجد الحرام کے خطیب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کیلئے فلسطینی عوام کی تحریک بیداری نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور پیغمبر اسلام نے 13برس تک مکہ اور ہجرت کے بعد 17ماہ تک مدینہ منورہ میں مسجد اقصیٰ کا رخ کر کے ہی نمازیں ادا کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اوربیت المقدس کا رشتہ اٹوٹ ہے۔ یہ نبیوں اورپیغمبروں کی سرزمین ہے۔ یہاں ابراہیم ، اسحاق، یعقوب، یوسف، لوط، داود، سلیمان، صالح،ذکریا، یحییٰ اور عیسیٰ علیھم السلام سمیت بہت سارے پیغمبروں اور نبیوں نے زندگی گزاری۔

Leave a Reply