قطر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.2 فیصد اضافہ سے 260.3 ارب ریال تک پہنچ گئے

دوحہ۔8ستمبر (اے پی پی):قطر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.2 فیصد سالانہ اضافہ سے 260.3 ارب ریال تک پہنچ گئے۔قطری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈٹی میں اگست کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 252.3 ارب قطری ریال سے بڑھ کر 260.3 ارب ریال تک پہنچ گئے۔ سرکاری بین الاقوامی …

دوحہ۔8ستمبر (اے پی پی):قطر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.2 فیصد سالانہ اضافہ سے 260.3 ارب ریال تک پہنچ گئے۔قطری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈٹی میں اگست کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 252.3 ارب قطری ریال سے بڑھ کر 260.3 ارب ریال تک پہنچ گئے۔

سرکاری بین الاقوامی ذخائر اگست 2024 کے مقابلے میں 3.8 فیصد بڑھ کر اگست 2025 کے اختتام پر 200.8 ارب قطری ریال تک جا پہنچے تاہم غیرملکی بانڈز اور ٹریژری بلز کی ہولڈنگز 4.9 ارب ریال کم ہو کر 135.2 ارب ریال رہ گئیں۔

سرکاری ذخائر میں بنیادی طور پر غیر ملکی بانڈز اور ٹریژری بلز، غیر ملکی بینکوں میں رکھی گئی نقدی، سونے کے ذخائر ، اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آرز) اور قطر کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں کوٹہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران سونے کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا جو اگست 2024 کے مقابلے میں 14.6 ارب ریال بڑھ کر 46.5 ارب ریال تک پہنچ گئے۔

اسی دوران غیر ملکی بینکوں میں رکھی گئی نقدی 2.3 ارب ریال کم ہو کر 13.9 ارب ریال رہ گئی۔ قطر کے آئی ایم ایف کے ساتھ ایس ڈی آر ذخائر اگست کے اختتام پر معمولی کمی کے بعد 5.243 ارب ریال ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5.252 ارب ریال تھے۔

مزید خبریں