آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک کا ساڑھے تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

سڈنی۔9ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک نے3500ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیاہے۔رائٹرز کے مطابق آسٹریلیا کے اے این زیڈ گروپ کے نئے چیف ایگزیکٹو نونو ماٹوس نے خبردار کیا ہے کہ ادارے میں مزید مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کیے جائیں گے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب بینک نے 3 ہزار 500 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔بینک کے مطابق اس فیصلے …

سڈنی۔9ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک نے3500ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیاہے۔رائٹرز کے مطابق آسٹریلیا کے اے این زیڈ گروپ کے نئے چیف ایگزیکٹو نونو ماٹوس نے خبردار کیا ہے کہ ادارے میں مزید مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب بینک نے 3 ہزار 500 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔بینک کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں 560 ملین آسٹریلین ڈالر (369 ملین امریکی ڈالر) کا ری اسٹرکچرنگ چارج لگے گا جو حالیہ برسوں میں شعبہ بینکاری میں سب سے بڑی کٹوتیوں میں سے ایک ہے۔43 ہزار ملازمین رکھنے والا اے این زیڈ اپنے بڑے حریف ویسٹ پیک اور نیشنل آسٹریلیا بینک کے مقابلے میں زیادہ افرادی قوت رکھتا ہے تاہم بینک مزید 1 ہزار کنٹریکٹرز کو فارغ کرے گا اور کنسلٹنٹس و تھرڈ پارٹی معاہدوں کا بھی جائزہ لے گا، یہ عمل آئندہ سال ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔مئی میں اے این زیڈ میں شامل ہونے والے نونو ماٹوس نے کہا کہ یہ ان کی جانب سے دیا گیا پہلا بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یہ اقدام پسند نہیں لیکن کمپنی کے مستقبل کے لیے یہ ضروری ہے، یہ مشکل فیصلے ہیں کیونکہ یہ براہِ راست ہمارے لوگوں اور ان کے خاندانوں پر اثر انداز ہوں گے، اس لیے یہ ہمیشہ آخری چارہ ہونا چاہیے۔ان کے مطابق عملے میں کمی سے پیچیدگیاں کم ہوں گی اور وہ منصوبے ختم کیے جائیں گے جو اے این زیڈ کی ترجیحات سے مطابقت نہیں رکھتے۔انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال ہماری تبدیلیاں زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوں گی، اس لیے ہمیں بہت احتیاط سے اور تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔اس اعلان کے بعد اے این زیڈ کے شیئرز ابتدا میں 1 فیصد بڑھے تاہم بعد ازاں 0.5 فیصد کم ہو کر 32.81 آسٹریلین ڈالر پر آ گئے۔بینک جامع سٹریٹجک ریویو 13 اکتوبر کو جاری کرے گا۔

 

مزید خبریں