انقرہ /اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے کہاہے کہ پاکستان اورترکی کے درمیان صحت کے شعبے میں قریبی تعاون اورایک دوسرے کے تجربات سے دونوں ممالک کویکساں فوائد حاصل ہوں گے۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے یہ بات ترکی کادورہ کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اورنرسوں کے وفود سے …
ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود کی پاکستانی وفود سے گفتگو

مزید خبریں
انقرہ /اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے کہاہے کہ پاکستان اورترکی کے درمیان صحت کے شعبے میں قریبی تعاون اورایک دوسرے کے تجربات سے دونوں ممالک کویکساں فوائد حاصل ہوں گے۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے یہ بات ترکی کادورہ کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اورنرسوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی، وفد میں رجب طیب ایردوان اسپتال مظفرگڑھ کے 10ڈاکٹرز اورنرسیں شامل ہیں جبکہ بہاولپور وملتان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے 10فارماسسٹس اورماہرین بھی وفد کی صورت میں ترکی کا دورہ کرہے ہیں ۔








