صدر آزاد جموں و کشمیر کی یورپ کے چیئرمین کی قیادت میں وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ،میرے دورہ یورپ کے دوران جن سیاسی رہنماﺅں ، ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے گفتگو اور ملاقاتیں ہوئیں انہوں نے ہمدردی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ،میرے دورہ یورپ کے دوران جن سیاسی رہنماﺅں ، ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے گفتگو اور ملاقاتیں ہوئیں انہوں نے ہمدردی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اظہار تشویش کیا اور بھارتی مظالم کی کھل کر مذمت کی اس سلسلے کو آگے بڑھانے اور یورپی رہنماﺅں سے مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہم نے اپنا پیغام یورپی اقوام تک پہنچایا ہے اور اُن پر زور دیا ہے کہ و ہ مسئلہ کشمیر پر غیر جانبدارانہ رہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کشمیریوں کی نسل کشی پر خاموشی غیر جانبداری نہیں بلکہ بھارت کے حق میں جانبداری ہو گی ۔

Leave a Reply