سید علی گیلانی کو پریس کانفرنس سے روکنے کی شدید مذمت

سرینگر ۔ 31 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ حریت قیادت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے حریت رہنماﺅں اور انکے اہل خانہ کی کردار کشی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںحریت چیئرمین سید علی گیلانی …

سرینگر ۔ 31 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ حریت قیادت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے حریت رہنماﺅں اور انکے اہل خانہ کی کردار کشی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںحریت چیئرمین سید علی گیلانی کو گزشتہ روز بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے عائد کردہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات اور بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈامہم کے خلاف حیدرپورہ سرینگر میں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ۔

Leave a Reply