وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے لئے مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت

وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے لئے مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ،جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ(فنکشنل)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، اور فاٹا کے ارکان کی حمایت حاصل اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے جبکہ اسے جمیعت علمائے اسلام (ف)، مسلم لیگ(فنکشنل)،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی،نیشنل پارٹی، اور فاٹا کے اراکین کی حمایت …

وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے لئے مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ،جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ(فنکشنل)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، اور فاٹا کے ارکان کی حمایت حاصل

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے جبکہ اسے جمیعت علمائے اسلام (ف)، مسلم لیگ(فنکشنل)،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی،نیشنل پارٹی، اور فاٹا کے اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ ایم کیو ایم بھی وزارت عظمی کے لئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شاہد خاقان کو ووٹ دے سکتی ہے ۔مسلم لیگ(ن) کی اس وقت قومی اسمبلی میں 188 نشستیں ہیںجبکہ قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لئے 172ارکان کی حمایت درکار ہے،جمیعت علمائے اسلام (ف) کے 13، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں 3، مسلم لیگ(فنکشنل) کے 5، نیشنل پارٹی کے ایک رکن کی بھی انہیں حمایت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ(ضیائ) ایک، نیشنل پیپلز پارٹی کے دو اور آل پاکستان مسلم لیگ کے ایک ممبر کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دئیے جانے کا امکان ہے۔فاٹا سے منتخب آزاد امیدواروں میں سے بھی بعض ممبران کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو ووٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply