عمران خان کی سازش عوام کے سامنے ضرور بے نقاب ہوگی، عدالت میں فارن فنڈنگ کے جعلی دستاویزات جمع کرائے گئے اور جھوٹ بولا گیا، ان کے پاس بنی گالہ کی ڈھائی لاکھ پاﺅنڈ کی منی ٹریل موجود نہیں ہے،عمران خان کیری پیکر سے سالانہ 15 سو پاﺅنڈ لیتے تھے، حنیف عباسی اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی نے …
عمران خان کیری پیکر سے سالانہ 15 سو پاﺅنڈ لیتے تھے، حنیف عباسی

مزید خبریں
عمران خان کی سازش عوام کے سامنے ضرور بے نقاب ہوگی، عدالت میں فارن فنڈنگ کے جعلی دستاویزات جمع کرائے گئے اور جھوٹ بولا گیا، ان کے پاس بنی گالہ کی ڈھائی لاکھ پاﺅنڈ کی منی ٹریل موجود نہیں ہے،عمران خان کیری پیکر سے سالانہ 15 سو پاﺅنڈ لیتے تھے، حنیف عباسی
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، عمران خان کی سازش عوام کے سامنے ضرور بے نقاب ہوگی،آج پھر عمران خان کے وکیل نے عدالت میں کہا ہے کہ ایک بھی غلطی ہوئی تو میں قوم سے معافی مانگ لوں گا، عمران خان نے عدالت میں فارن فنڈنگ کے جعلی دستاویزات جمع کرائے ہیں اور عدالت کے سامنے جھوٹ بولا ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے1997 میں آف شور کمپنیاں اور فلیٹ ظاہر نہیں کیے جبکہ وہ پانچ اضلاع سے الیکشن لڑنے جارہے تھے،2015 تک انہوں نے فلیٹ اور آف شور کمپنیاں ظاہر نہیں کیں، عمران نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس بنی گالہ کی ڈھائی لاکھ پاﺅنڈ کی منی ٹریل موجود نہیں ہے،عمران خان کیری پیکر سے سالانہ 15 سو پاﺅنڈ لیتے تھے،انہوں نے کہا عمران خان نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے اپنی اسٹپنی اور اے ٹی ایم کے ساتھ کہاں جانا ہے۔








