اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف انٹر ڈسپلنری سائنسز میں 27 اور 28 ستمبر کو "درستگی بائیو مارکر کی دریافت کے لیے میٹاجینومکس" پر مبنی دو روزہ ہینڈ آن ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود کیانی کریں گے۔ ورکشاپ کا مقصد شرکا کو میٹاجینومکس، لینکس، پری پروسیسنگ، ٹیکسونومک تجزیے، فنکشنل تشریح، ایسوسی ایشن …
نسٹ میں میٹاجینومکس پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف انٹر ڈسپلنری سائنسز میں 27 اور 28 ستمبر کو "درستگی بائیو مارکر کی دریافت کے لیے میٹاجینومکس” پر مبنی دو روزہ ہینڈ آن ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ورکشاپ کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود کیانی کریں گے۔ ورکشاپ کا مقصد شرکا کو میٹاجینومکس، لینکس، پری پروسیسنگ، ٹیکسونومک تجزیے، فنکشنل تشریح، ایسوسی ایشن تجزیے اور بائیو مارکرز کی شناخت جیسے اہم موضوعات سے روشناس کروانا ہے۔
ورکشاپ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ رجسٹریشن فیس نسٹ کے طلبہ کے لیے 2500 روپے جبکہ دیگر افراد کے لیے 3500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پہلی دس رجسٹریشنز کے لیے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔








