اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ دنیا میں امن، ہم آہنگی اور شراکت داری کے فروغ کے لیے ثقافت بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ یونائیٹڈ کلچرز فورم کے سربراہان وفود کے اجلاس جس کا موضوع ’’واپسی کی طرف: نئے ثقافتی مواقع‘‘ تھا ، سے خطاب کرتے ہوئے …
دنیا میں امن، ہم آہنگی اور شراکت داری کے فروغ کے لیے ثقافت بنیادی کردار ادا کرتی ہے، وفاقی وزیراورنگزیب خان کھچی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ دنیا میں امن، ہم آہنگی اور شراکت داری کے فروغ کے لیے ثقافت بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ یونائیٹڈ کلچرز فورم کے سربراہان وفود کے اجلاس جس کا موضوع ’’واپسی کی طرف: نئے ثقافتی مواقع‘‘ تھا ، سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے پاکستان کی تہذیب و ثقافت کے متنوع اور قدیم ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی تبادلے بین الاقوامی سطح پر باہمی احترام اور تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔
وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی حمایت کرتا آیا ہے اور فنون، ورثے اور ثقافتی تعاون کے ذریعے دنیا کو قریب لانے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اس فورم میں دنیا کے اکیس ممالک کے وزرائے ثقافت شریک ہیں جو اپنے تجربات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور ثقافتی سفارتکاری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔








