اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ محمد اسلم خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرکشمیر سینٹر راولپنڈی میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کی دیانتداری،فرض شناسی اور اعلیٰ کردارکو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ہمیشہ ہمارے لئے قابلِ فخر اور قابلِ تقلید رہیں گے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر برائے جموں وکشمیر لبریشن سیل امتیاز نسیم ، کنوینئر کل جماعتی حریت …
ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ محمد اسلم خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ محمد اسلم خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرکشمیر سینٹر راولپنڈی میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کی دیانتداری،فرض شناسی اور اعلیٰ کردارکو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ہمیشہ ہمارے لئے قابلِ فخر اور قابلِ تقلید رہیں گے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر برائے جموں وکشمیر لبریشن سیل امتیاز نسیم ، کنوینئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی ، سیکرٹری حکومت ڈاکٹر محمد ادریس عباسی،سابق ڈائریکٹرز سرور حسین گلگتی ، ڈاکٹر غلام محمد اونتو،حریت رہنماء زاہدصفی ، ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان،انچارج لاء افئیر ونگ سردار ساجد محمود ، انچارج ڈیجیٹل ونگ سردار نجیب الغفور خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹرراجہ راشد رضا سمیت آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی۔
اس موقع پر راجہ محمد اسلم خان کی 34 سالہ شاندار خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ راجہ محمد اسلم خان جموں و کشمیر لبریشن سیل کے متحرک آفیسر تھے، ان کی دیانتداری ، فرض شناسی اور اعلیٰ کردار ہمیشہ ہمارے لئے قابلِ فخر اور قابلِ تقلید رہیں گےجنہوں نے دورانِ ملازمت ہمیشہ ادارے کی ترقی، بہتری اور کشمیری عوام کی آواز کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔تقریب کے آخر میں راجہ محمد اسلم خان کو شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے ۔








