صدر مملکت ممنون حسین کی انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وطنِ عزیز سے ٹی بی کے مرض کے خاتمہ اور اس کی روک تھام کےلئے بھرپور اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ سماجی تنظیمیں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو انڈس ہیلتھ نیٹ ورک …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وطنِ عزیز سے ٹی بی کے مرض کے خاتمہ اور اس کی روک تھام کےلئے بھرپور اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ سماجی تنظیمیں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری نے صدر مملکت کو ٹی بی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹی بی کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ٹی بی کے تین لاکھ سے زائد مریض ہیں اور ہر سال 10 ہزار مریضوں کا مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ وہ کراچی سے ٹی بی کے خاتمہ کےلئے اس مہینے سے مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں حکومت کے ساتھ سماجی تنظیمیں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Leave a Reply