اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجرراجہ عزیز بھٹی نشان حیدر نے جرأت و بہادری کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 60ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران مسلسل پانچ دن تک دشمن کے حملوں کو …
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجرراجہ عزیز بھٹی نشان حیدر نے جرأت و بہادری کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 60ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران مسلسل پانچ دن تک دشمن کے حملوں کو پسپا کر کے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے دشمن کے لاہور پر قبضہ کرکے جشن منانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر اور ان کے اہل خانہ پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان ارض وطن کے دفاع کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،جب بھی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا پاک فوج کے افسران و جوانوں نےمیجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی طرح سیسہ پلائی دیوار بن کروطن عزیز کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








