قطر اسرائیلی حملے پر تبادلہ خیال کے لئے 14 ستمبر کو 2 روزہ ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

دوحہ۔12ستمبر (اے پی پی):قطر اسرائیل کے حالیہ حملے اور اس کے نتائج پر غور کے لئے 14 اور 15 ستمبر کو ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دوحہ 14 اور 15 ستمبر کو ہنگامی عرب۔ اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں اسرائیل کے حالیہ حملے اور اس …

دوحہ۔12ستمبر (اے پی پی):قطر اسرائیل کے حالیہ حملے اور اس کے نتائج پر غور کے لئے 14 اور 15 ستمبر کو ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دوحہ 14 اور 15 ستمبر کو ہنگامی عرب۔

اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں اسرائیل کے حالیہ حملے اور اس کے نتائج پر غور کیا جائے گا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ اس سربراہی اجلاس سے قبل اتوار کو عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاری کے حوالے سے ملاقات کریں گے جس میں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید خبریں