اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا ہے اور اب عوام کی عدالت میں جائیں گے، نواز شریف عوام کی عدالت سےسرخرو ہو کرچوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ اور کردار کشی کو متعارف کرا یا جس کا …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا ہے اور اب عوام کی عدالت میں جائیں گے، نواز شریف عوام کی عدالت سےسرخرو ہو کرچوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ اور کردار کشی کو متعارف کرا یا جس کا حساب عوام ان سے لیں گے۔ پیر کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ فیصلہ تاریخ میں محفوظ ہو چکا ہے لیکن وہ لوگ جو فیصلہ آنے سے پہلے مختلف پیش گوئیاں کرتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) آج یہ کرنے جا رہی ہے، آج وہ کرنے جا رہی ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ ہم نے بڑے حوصلے، برداشت اور احترام سے سپریم کورٹ میں سرتسلیم خم کر کے اس فیصلے کو قبول کیا حالانکہ اس بارے ہماری پارٹی کے تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بغیر کسی اطلاع کے جب مری پہنچے تو عوام کا ایک ہجوم اور جم غفیر تھا جو اپنے محبوب اور سدا بہار لیڈر کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ آپ اور ہم سب کے محبوب قائد محمد نواز شریف بہت جلد عوام میں ہوں گے کیونکہ ایک عدالت عوام کی بھی ہے اور وہ عدالت جب لگے گی تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اس میں نواز شریف سرخرو ہوں گے اور وہ وقت دور نہیں جب محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔








