اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کا رکن مقرر کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 242 اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 کی متعلقہ شقوں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ …
صدرِ مملکت نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو ایف پی ایس سی کا رکن مقرر کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کا رکن مقرر کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 242 اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 کی متعلقہ شقوں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اختر منیر، جو انفارمیشن گروپ کے ریٹائرڈ گریڈ-21 کے افسر ہیں، کو تین سال کے لیے یا 65 برس کی عمر تک، جو بھی مدت پہلے پوری ہو،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔








