سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 5ہزار خیمے اور امدادی سامان پنجاب روانہ کردیا،این ڈی ایم اے

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 5ہزار خیمے اور امدادی سامان پنجاب روانہ کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد میں موجود ویئرہاؤس سے روانہ کیے گئے امدادی سامان میں پانچ ہزار خیمے شامل ہیں، جو پنجاب پہنچنے پر پی ڈی ایم اے کے حوالے کیے جائیں گے۔ ترجمان نے …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 5ہزار خیمے اور امدادی سامان پنجاب روانہ کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد میں موجود ویئرہاؤس سے روانہ کیے گئے امدادی سامان میں پانچ ہزار خیمے شامل ہیں، جو پنجاب پہنچنے پر پی ڈی ایم اے کے حوالے کیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک پنجاب کو تقریباً دو ہزار ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے، جس میں خیمے، کمبل، مچھر دانیاں، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین، فلٹریشن پلانٹس اور 17 کشتیاں شامل ہیں۔این ڈی ایم اے تمام سول اور عسکری اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور امدادی سرگرمیوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہا ہے تاکہ متاثرہ عوام تک بروقت ریلیف پہنچایا جا سکے۔

 

مزید خبریں