یروشلم ۔ 31 جولائی (اے پی پی)فلسطین کے صدر محمود عباس نے مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیل سے روابط منقطع کرنے سمیت ملک سے باہر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر محمود عباس کے مشیر خارجہ امور نبیل شاش نے بتایا ہے کہ صدر کا یہ فیصلہ جزوی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کا محاصرہ ختم کرے۔ شاش نے …
فلسطینی صدر کا احتجاجاً بیرون ملک نہ جانے کا جزوی فیصلہ

مزید خبریں
یروشلم ۔ 31 جولائی (اے پی پی)فلسطین کے صدر محمود عباس نے مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیل سے روابط منقطع کرنے سمیت ملک سے باہر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر محمود عباس کے مشیر خارجہ امور نبیل شاش نے بتایا ہے کہ صدر کا یہ فیصلہ جزوی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کا محاصرہ ختم کرے۔ شاش نے بتایا کہ صدر عباس کو اپنے طبی علاج کےلئے بیرون ملک جانے کےلئے حکومت اسرائیل سے اجازت درکار ہوتی ہے مگر انہوں نے اس کے بر خلاف رم اللہ میں واقع عرب ہسپتال کو ترجیح دے رکھی ہے ۔ مشیر نے مزید کہا کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ اپنی تمام سرگرمیاں بخوبی ادا کر رہے ہیں۔








