وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کو زبردست خراجِ عقیدت

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عزیز لاہور کے شیر تھے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کی بہادری آج بھی پاک فوج کے جوانوں کے لیے مشعلِ راہ …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عزیز لاہور کے شیر تھے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کی بہادری آج بھی پاک فوج کے جوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جس بہادری کی تاریخ رقم کی، اس کا نیا باب میجر عدنان نے اپنی جرات سے آگے بڑھایا۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ میجر عزیز سے میجر عدنان تک ہمارے جانبازوں نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کی حفاظت کی، اور شہداء کی قربانیاں ہی اصل پاکستان کی کہانی ہیں۔

 

مزید خبریں