پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹرمصدق ملک کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، تحریک انصاف نے ہمیشہ منفی سیاست کو فروغ دیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹرمصدق ملک کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت …

مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، تحریک انصاف نے ہمیشہ منفی سیاست کو فروغ دیا ہے
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹرمصدق ملک کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ پیر کو پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کوآئندہ انتخابات میں عوام کی تائید سے بھاری اکثریت حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ منفی سیاست کو فروغ دیا ہے اور قومی اداروں کے نمائندوں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی ہے، عوام ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آئندہ الیکشن میں مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کارگردگی قوم کے سامنے ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پارٹی فنڈز کے حوالے سے جواب دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

Leave a Reply