اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹیجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس ) کے زیر اہتمام ’’مصنوعی ذہانت کے انسانوں پر اثرات‘‘ کے موضوع پر ان ہاؤس ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی مہمان مقرر صائمہ ہاشم تھیں جو ایک نامور سائیکو تھراپسٹ اور ذہنی صحت کی ماہر ہیں۔ وہ اس وقت روٹری انٹرنیشنل، کراچی میں پیس چیئر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ صائمہ …
مصنوعی ذہانت کے انسانوں پر اثرات کے موضوع پر ان ہاؤس ڈسکشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹیجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس ) کے زیر اہتمام ’’مصنوعی ذہانت کے انسانوں پر اثرات‘‘ کے موضوع پر ان ہاؤس ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی مہمان مقرر صائمہ ہاشم تھیں جو ایک نامور سائیکو تھراپسٹ اور ذہنی صحت کی ماہر ہیں۔
وہ اس وقت روٹری انٹرنیشنل، کراچی میں پیس چیئر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ صائمہ ہاشم نے مصنوعی ذہانت کے نفسیاتی، سماجی اور جذباتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ انسانوں کی ذہنی صحت کا خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔ شرکاء نے موضوع میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی۔








