تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ریمارکس

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو کلیئر ہونے کا فیصلہ نہیں دیا،بتایا جائے کہ اگر کوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن کو اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد فنڈز وصول کرے تو کیا الیکشن کمیشن اس سے پوچھنے کا پابند نہیں …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو کلیئر ہونے کا فیصلہ نہیں دیا،بتایا جائے کہ اگر کوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن کو اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد فنڈز وصول کرے تو کیا الیکشن کمیشن اس سے پوچھنے کا پابند نہیں ہوگا ،پی ٹی آئی کو حساب دینا ہوگا کہ اس نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ نہیں لی، الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فنڈز کی وصولی پر پوچھنے کا اختیار حاصل ہے، عدالت کے روبرو دوسری سیاسی جماعتوں کا معاملہ آیا تو اسے الگ سے سنا جائے گا ، پیرکو چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس فیصل عرب پرمشتمل تین رکنی بنچ نے مسلم لیگ کے ر ہنماحنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کی ہدایت پر جمع کرائے گئے جواب پر اپنا جواب الجواب جمع کرادیا۔ جس میں موقف اپنایا گیاہے کہ عمران خان کی طرف سے مقررہ مدت کے بعد کاغذات جمع کر ائے گئے جونہ صرف نامکمل ہیں بلکہ ان میں تضاد پایا جاتا ہے، عمران خان نے فارن فنڈنگ اور ایل ایکس سی کمپنی کے بارے میں عدالت کوجوکاغذا ت جمع کرائے ہیں وہ درست نہیںہیں، جواب الجواب میں مزید کہاگیاہے کہ تحریک انصاف نے عدالت میں غلط فہرست جمع کرائی ہے جو فارا کی ویب سائٹ پر موجود نہیں یہ خود ساختہ فہرست ہے بلکہ پارٹی نے خود تیار کرکے جمع کی ہے ، درخواست گزارکے جواب الجواب میں مزید کہا گیاہے کہ فارن فنڈنگ کمپنی کے بارے میں عمران خا ن کی جمع کردہ دستاویزات درست نہیں

Leave a Reply