اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریو ں کے معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے کاروبار میں شدید مندی کا رجحان غالب ہے ،سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کیلئے ایمر جنسی کا نفا ذ کیا جائے ۔اتوار کو …
سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کیلئے ایمر جنسی کا نفا ذ کیا جائے، آل پاکستان انجمن تاجران

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریو ں کے معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے کاروبار میں شدید مندی کا رجحان غالب ہے ،سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کیلئے ایمر جنسی کا نفا ذ کیا جائے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیہی آبادی کا شہری کاروباروں کے فروغ او ر ترقی میں کلیدی کردار ہے ، سیلاب کی وجہ سے قومی معیشت کو براہ راست شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا چاہیے ، سیلاب سے جس وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے اس لئے حکومت فی الفور متاثرین کی بحالی کے لئے ایمر جنسی کا نفا ذ کرے ۔ اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ تاجر طبقہ بھی متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آئے کیونکہ دیہی معیشت کے کمزور ہونے سے لاکھوں خاندان براہ راست متاثر ہوں گے جس سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثر ہ کسانوں اور کاروباری طبقے کے لیے خصوصی ریلیف پیکج تیار کیا جائے، زرعی قرضوں میں نرمی کی جائے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو تیز کیا جائے تاکہ معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔








