اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اچھا ہے‘ نواز شریف کی پالیسیاں جاری رہیں گی‘ ایم کیو ایم نے شاہد خاقان عباسی کی مشروط حمایت کی ہے۔ انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کے عہدے کے لئے …
شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اچھا ہے‘ نواز شریف کی پالیسیاں جاری رہیں گی‘ گورنر سندھ محمد زبیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اچھا ہے‘ نواز شریف کی پالیسیاں جاری رہیں گی‘ ایم کیو ایم نے شاہد خاقان عباسی کی مشروط حمایت کی ہے۔ انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کے عہدے کے لئے موزوں امیدوار قرار دیتے ہوئے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کی خواہاں ہے۔ یہ ہماری حکومت کا بھی ایجنڈا ہے۔ ایم کیو ایم کو سیاسی کردار کے لئے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف کی ترقیاتی پالیسیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے جو منصوبے جاری ہیں مقررہ مدت پر مکمل ہوں گے۔








