نائیجیریا کے متاثرین کی بحالی پر 10.5 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ یکم اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ نے شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور حفاظتی دستوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے 10.5 ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے امور نائیجیریا سے وابستہ افسر ایڈورڈ کالون نے کہا ہے کہ یہ امدادی رقم پینے کے پانی ، صحت عامہ اور رہائشی منصوبوں …

اقوام متحدہ ۔ یکم اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ نے شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور حفاظتی دستوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے 10.5 ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے امور نائیجیریا سے وابستہ افسر ایڈورڈ کالون نے کہا ہے کہ یہ امدادی رقم پینے کے پانی ، صحت عامہ اور رہائشی منصوبوں کےلئے خرچ کی جائے گی۔ کالون نے بتایا کہ اس امداد کا کثیر حصہ بورنو ،یوبے اور آڈاماوا کے صوبوں کی 6.9 ملین متاثرہ عوام پر خرچ ہوگا۔

Leave a Reply