انقرہ ۔ یکم اگست (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے صیہونی حکومت کو عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں بیت المقدس اور فلسطین کے موضوع پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس اسلامی ملکوں کا بروقت اور ہم آہنگ اقدام ہے۔وزیرخارجہ جواد ظریف نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے گذشتہ روز …
صیہونی حکومت عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ

مزید خبریں
انقرہ ۔ یکم اگست (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے صیہونی حکومت کو عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں بیت المقدس اور فلسطین کے موضوع پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس اسلامی ملکوں کا بروقت اور ہم آہنگ اقدام ہے۔وزیرخارجہ جواد ظریف نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے گذشتہ روز استنبول پہنچے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی علاقوں کی شناخت ختم کر دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صیہونی حکومت اپنی غاصبانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے سرزمین فلسطین کی شناحت اور تشخص کو ختم کرنے دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ پورے فلسطین کو یہودی علاقے میں تبدیل کردینا چاہتی ہے ۔








