اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے‘ نواز شریف نے قومی رہنما کے طور پر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا، اپنی پارٹی کے فیصلے کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ …
نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے‘ نواز شریف نے قومی رہنما کے طور پر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا، اپنی پارٹی کے فیصلے کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کے لئے اپنا امیدوار نامزد کیا، ہم ان کے اتحادی ہیں جو امیدوار نامزد کرے ہم بلا شرکت غیرے ان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف آئندہ وزیراعظم بنیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ ان کی جماعت کرے گی۔








