میں نے انکو انتہائی مخلص محب وطن کشمیری اور پاکستانی پایا،چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بطور وزیر امور کشمیر انہوں نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکو انتہائی مخلص محب وطن کشمیری اور پاکستانی پایا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر جتنا پیار اور خلوص کشمیر سے رکھتے ہیں وہ اس سے کئی گنا …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بطور وزیر امور کشمیر انہوں نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکو انتہائی مخلص محب وطن کشمیری اور پاکستانی پایا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر جتنا پیار اور خلوص کشمیر سے رکھتے ہیں وہ اس سے کئی گنا زیادہ خلوص اور محبت پاکستان اور پاکستان کے عوام سے رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے ہمیشہ اپنے اس موقف کی بھر پور ترجمانی ان الفاظ میںکی ہے کہ ایک معاشی و سیاسی لحاظ سے مضبوط پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے انتہائی اہم ہے اور پاکستان سے اس قدر محبت اور خلوص رکھنے والے شخص کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور تروڑ مروڑ کر محض اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کےلئے کوئی اور رنگ دینا نہ صرف اس محب وطن شخصیت کی حب الوطنی کی توہین ہے بلکہ پورے آزاد کشمیر کے عوام کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیرکے حکومتی امورسے کرپشن کے خاتمہ شفافیت اور میرٹ کے اقدامات کے علاوہ وفاق اور پاکستان سے رشتے مضبوط کرنے کےلئے جو اقدام کئے ہیں، وہ ان کی محب الوطنی کا کھلا اور واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر الحاق پاکستان کے نہ صرف حامی ہیںبلکہ پاکستان سے الحاق کے وہ صف اول کے سپاہی ہیںجن کی جدوجہد کا ہر کشمیری اور پاکستانی تہہ دل سے احترام کرتا ہے۔

Leave a Reply