نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں خطاب

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایوان کا سب سے بڑا کام ہے کہ وہ اپنا تقدس اور عزت بحال کرے‘ اپوزیشن‘ فوج‘ انٹیلی جنس ادارے‘ عدلیہ ، کاروباری افرادسمیت تمام ادارے ایک کشتی کے سوار ہیں‘ کشتی میں چھید ہوا تو سب ڈوب جائیں گے‘ 45دن کے لئے آیا ہوں یا 45 گھنٹے کے لئے ‘ 45 ماہ …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایوان کا سب سے بڑا کام ہے کہ وہ اپنا تقدس اور عزت بحال کرے‘ اپوزیشن‘ فوج‘ انٹیلی جنس ادارے‘ عدلیہ ، کاروباری افرادسمیت تمام ادارے ایک کشتی کے سوار ہیں‘ کشتی میں چھید ہوا تو سب ڈوب جائیں گے‘ 45دن کے لئے آیا ہوں یا 45 گھنٹے کے لئے ‘ 45 ماہ کا کام کرکے جاﺅں گا‘ آٹو میٹک اسلحہ کے تمام لائسنس واپس لے کر لوگوں کو رقم واپس کی جائے گی‘ ملک میں معیاری تعلیم کی اشد ضرورت ہے‘ وسائل کے اندر رہ کر معیاری ہسپتال بنائیں گے‘ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بھی بڑھایا جائے گا‘ یکم نومبر کے بعد ملک میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی‘ موٹروےز اور ریلویز کا بہترین نظام قائم کریں گے‘ نواز شریف کا کراچی کو پیکج دینے کا وعدہ پورا کریں گے‘ ٹیکس دینا کوئی آپشن نہیں بلکہ قانونی تقاضا ہے‘ ٹیکس نہ دینے والوں کا پیچھا کریں گے‘ عوام کے وزیراعظم نواز شریف ہیں‘ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور معاشی لحاظ سے مضبوط کیا‘ ہم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا ہے‘ لیکن پاکستان کے عوام نے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے‘ مخالفین بھی گواہی دیں گے کہ نواز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی‘ یقین ہے کہ ملک کے حقیقی وزیراعظم اپنی سیٹ پر ضرور واپس آئیں گے‘ ایک بڑی عدالت لگنے والی ہے جس میں مخالفین بھی گواہی دیں گے کہ نواز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے جمہوری عمل میں حصہ لینے پر تمام ارکان کے مشکور ہیں۔ یہ جمہوری طریقہ ہے جو آج اپنایا گیا ہے۔

Leave a Reply