پاکستان کی کابل میں عراقی سفارتخانے پر دہشت گرد حملے کی مذمت، افغان اور عراقی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد ۔ یکم اگست پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عراقی سفارتخانے پر دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے افغان اور عراقی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز کابل میں عراقی سفارتخانے پر دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین …

اسلام آباد ۔ یکم اگست پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عراقی سفارتخانے پر دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے افغان اور عراقی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز کابل میں عراقی سفارتخانے پر دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور تمام ملکوں کو اس کیخلاف جنگ کیلئے تعاون کرنیکی ضرورت ہے۔

Leave a Reply