اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)سابق وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دو تہائی اکثریت سے کامیابی نواز شریف کی کامیابی ہے۔ منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی مسلم لیگ ن کے عوامی مینڈیٹ کا بھرپور اظہار ہے۔ نواز شریف کو پارلیمان سے باہر …
شاہد خاقان عباسی کی دو تہائی اکثریت سے کامیابی نواز شریف کی کامیابی ہے، خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)سابق وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دو تہائی اکثریت سے کامیابی نواز شریف کی کامیابی ہے۔ منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی مسلم لیگ ن کے عوامی مینڈیٹ کا بھرپور اظہار ہے۔ نواز شریف کو پارلیمان سے باہر رکھنے والوں نے یہ منظر دیکھا کہ آج بھی پارلیمان نواز شریف کے نعروں سے گونج رہی ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتہائی متانت کے ساتھ آنے والے مہینوں کا عوامی ایجنڈہ دے دیا ہے۔ پارلیمان میں بھرپور اکثریت کا مظاہرہ سازشی اور غیر جمہوری قوتوں کے لیے سبق ہے، جو مسلم لیگ ن کے 221 ووٹوں کے مقابلے میں صرف 33 ووٹ حاصل کر سکے. خرم دستگیر خان نے کہا کہ جمہور کی طاقت سے سازشوں کو بے نقاب اور ناکام کرینگے. نواز شریف کا ترقیاتی ایجنڈہ جو کہ ملک میں روشنی لانے کا ایجنڈہ ہے اس کی بھرپور تجدید کرینگے اور عوام کی طاقت سے اسکو عملی جامع پہناہیں گے۔








