اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کا بدترین چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ جس شخص سے ماﺅں اوربہنوں کی عزت محفوظ نہیں وہ ملک اور اداروں کی عزت کس طرح کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی کی گفتگو عمران خان کیلئے ڈوب مرنے …
عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کا بدترین چہرہ بے نقاب کردیا ، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کا بدترین چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ جس شخص سے ماﺅں اوربہنوں کی عزت محفوظ نہیں وہ ملک اور اداروں کی عزت کس طرح کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی کی گفتگو عمران خان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے اورآئین کے آرٹیکل 62اور63کی تمام شقوں کا ا طلاق عمران خان پرہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی میں کارکن خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں۔








