نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب منگل کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، مسلح افواج کے سربراہان، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی گورنرز، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ اور گورنر گلگت …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب منگل کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، مسلح افواج کے سربراہان، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی گورنرز، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر، غیر ملکی سفارتکاروں، مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم کے عہدے کا حلف اور حلف برداری کی تقریب کی کارروائی قومی زبان اردو میں ہوئی۔

Leave a Reply