اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 249ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر کے 743 گاڑیاں اور موٹر سائیکلزمختلف تھانہ جات میں بند کیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر 249 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ 743 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی …
ون وے کی خلاف ورزی پر 249ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج، 743 گاڑیاں اور موٹر سائیکلزمختلف تھانہ جات میں بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 249ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر کے 743 گاڑیاں اور موٹر سائیکلزمختلف تھانہ جات میں بند کیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر 249 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ 743 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیاگیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات پر شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور حفاظتی ضابطوں کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون وے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف مقدمات کے اندراج کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراہوں اور اہم مقامات پرون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لارہے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثرکرتی ہے بلکہ خطرناک حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بنتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے جبکہ ون وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، لہٰذا تمام ڈرائیورز ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو حادثات سے محفوظ بنائیں۔








