اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی توقعات پر پورا اتریں گے، ملک کو ترقی کی شاہراہ سے اتارنے والوں کا مقابلہ کریں گے، جمہوریت کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ …
سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی توقعات پر پورا اتریں گے، ملک کو ترقی کی شاہراہ سے اتارنے والوں کا مقابلہ کریں گے، جمہوریت کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سکہ بند مسلم لیگی ہیں، نواز شریف کے ساتھ ان کی رفاقت 30 سال سے زیادہ عرصہ پر محیط ہے، انہیں نواز شریف نے اپنی کرسی پر بٹھایا، ہر صورت پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کسی کو ملک کو ترقی کی شاہراہ سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔








