اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کی قومی علماء و مشائخ کونسل نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ وزارت مذہبی امور سے جاری ایک مشرکہ بیان میں قاری محمد حنیف جالندھری، علامہ راغب نعیمی، مولانا یسین ظفر، قاری محبوب الرحمن اور پروفیسر سجاد قمر نے پاکستان اور …
وزارت مذہبی امور کی قومی علماء و مشائخ کونسل نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کو تاریخی قرار دیدیا، معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کی قومی علماء و مشائخ کونسل نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔
وزارت مذہبی امور سے جاری ایک مشرکہ بیان میں قاری محمد حنیف جالندھری، علامہ راغب نعیمی، مولانا یسین ظفر، قاری محبوب الرحمن اور پروفیسر سجاد قمر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے،حرمین شریفین کی حفاظت اور اس کا ادب و احترام ہمارے دین کا حصہ ہے۔ قومی علماء و مشایخ کونسل کے ارکان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان تاریخی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کا گہرا تعلق ہے۔
تاریخی دفاعی معاہدہ پر قومی علماء و مشایخ کونسل وزیر اعظم محمد شہباز شریف،سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دونوں ممالک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ ممبران کونسل نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کا تعلق مزید مضبوط ہو گا۔
ممبران کونسل نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو معرکہ حق میں فتح دی اور ملک کی عزت میں اضافہ کیا۔ اس معاہدے سے پاکستان مزید سرخرو ہوا ہے اور اس کا کریڈٹ پاکستان کی قیادت اور افواج پاکستان کو جاتا ہے۔ ممبران کونسل نے امید ظاہر کی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان علماء اور طلبہ کے وفود کا بھی تبادلہ ہو گا اور دونوں ملک ایک دوسرے سے دینی میدان میں بھی استفادہ کریں گے۔








