انقرہ ۔ 2 اگست (اے پی پی) بچوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں دس لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیوں کو ناقص خوراک کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں غیرمعیاری خوراک استعمال کرنے والے بچوں کی عمریں 15برس سے کم بتائی گئی ہیں۔تنظیم نے بچوں کی …
یمن میں دس لاکھ سے زیادہ بچے ناقص خوراک پر زندہ ہیں، سیو دی چلڈرن
مزید خبریں
انقرہ ۔ 2 اگست (اے پی پی) بچوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں دس لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیوں کو ناقص خوراک کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں غیرمعیاری خوراک استعمال کرنے والے بچوں کی عمریں 15برس سے کم بتائی گئی ہیں۔تنظیم نے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے مزید ماہرین کو متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بچے ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں ہیضے کی وباءپھیلی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ یمن میں اپریل 2015ء سے پھیلنے والی ہیضے کی وباءسے اب تک سوا چار لاکھ باشندے متاثر ہوئے ہیں۔








