اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):گزشتہ تین ماہ میں آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہیں۔ جمعرات کو’’اے پی پی ‘‘کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ( جولائی تا اگست)میں آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصے …
آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):گزشتہ تین ماہ میں آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہیں۔
جمعرات کو’’اے پی پی ‘‘کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ( جولائی تا اگست)میں آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران 584 ملین ڈالر تھیں جس سے اس میں 18.3 فیصد اضافہ ظاہر ہوتاہے۔
یہ اضافہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لئے اہم سنگِ میل ہے۔ آئی ٹی شعبے کو بروقت سہولیات کی فراہمی اور انٹرپرینیورز کی پالیسیوں سے مستفید ہونے کے باعث یہ غیر معمولی اضافہ ممکن ہوا۔








