شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا

پیانگ یانگ ۔ 02 اگست (اے پی پی) شمالی کوریا کا میزائل زمین پر واپس آتے ہوئے فضائ میں بکھر گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے تحقیقی گروپ کے ایک رکن مائیکل ایلمین نے جاپان کے انتہائی شمالی علاقے ہوکائیدو میں این ایچ کے کے کیمروں سے لی گئی ویڈیو فوٹیج کامعائنہ کے بعد کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو شمالی کوریا کی جانب سے کیا گیا میزائل …

پیانگ یانگ ۔ 02 اگست (اے پی پی) شمالی کوریا کا میزائل زمین پر واپس آتے ہوئے فضائ میں بکھر گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے تحقیقی گروپ کے ایک رکن مائیکل ایلمین نے جاپان کے انتہائی شمالی علاقے ہوکائیدو میں این ایچ کے کے کیمروں سے لی گئی ویڈیو فوٹیج کامعائنہ کے بعد کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو شمالی کوریا کی جانب سے کیا گیا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ این ایچ کے کی فوٹیج میں مغربی ہوکائیدو کے نزدیک بحیرہ جاپان میں بظاہر گرنے والے میزائل کے زمین پر واپسی کے سفرکے دوران سطح سمندر سے تقریباً 20 کلومیٹر اوپر رگڑ کے باعث آر وی میں روشنی پیدا ہوئی جس کے بعد میزائل مختلف میں تباہ ہو کر فضا میں بکھرگیا تھا۔

Leave a Reply